Sindh Boy Scouts Association
Empowering Youth

Just like the Historical land of Sindh, the history of Sindh Boy Scouts is also quite old. The Scout movement in Sindh began long ago but gained momentum when Lord Baden-Powell, the founder of the Scout movement, made his first visit to the Indian subcontinent.

The building that houses the provincial headquarters of the Sindh Boy Scouts Association is ancient, boasting pleasing architecture and beauty. It was constructed by the renowned social worker Seth Cheetumal Subhraj and named Scouts Headquarters. On November 13, 1926 AD, Provincial Chief Scout Bombay Sir Leslie Wilson laid the foundation stone, and on November 21, 1929 AD, Provincial Chief Scout Bombay Sir Frederick Skies inaugurated the building.

In 1926 AD, Seth Cheetumal Subhraj was elected as the first Provincial Commissioner. In 1930 AD, Scout leader A.R. Lalwani was elected as the Honorary Provincial Secretary, serving until the establishment of Pakistan.

The Shikarpur Divisional Headquarters was established in 1931 by a prominent social figure, and in 1944, it was taken over by The Provincial Council of the Sindh Boy Scouts Association through Mr. TA Shakhus (Deputy Provincial Commissioner).

In 1939-40, Mir Ali Nawaz Naz dedicated the land adjacent to the 20-acre Khairpur Bypass for Scouts activities. Boy Scouts Association is now located there, where the divisional headquarters of the Sindh Boy Scouts Association resides.

سندھ دھر تی کی طرح سندھ بوائے اسکاؤٹس کی تاریخ بھی بہت پرانی ہے ۔ سندھ میں اسکاؤٹ تحریک کا آغاز بہت پہلےہوچکا تھا مگر اس کو تقویت اس وقت ملی جب اسکاؤٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول 1921ء میںنے برصغیر پاک و ہند کا پہلا دورہ کیا ۔ 
 
جس عمارت میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا صوبائی ہیڈ کوارٹر قائم ہے وہ عمارت بھی قدیم ہے اور اس کا طرز تعمیر اور خوبصورتی آنکھوں کو بھاتی ہے ، اس عمارت کو معروف سماجی کارکن سیٹھ چیتو مل سوبھراج نے تعمیر کرواکر اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کے نام کیا ۔ 13نومبر 1926عیسوی کو صوبائی صوبائی چیف اسکاؤٹ بمبئی سر لیزلی ولسن نے اس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور 21نومبر 1929عیسوی کو اس عمار ک افتتاح صوبائی چیف اسکاؤٹ بمبئی سر فریڈرک اسکائیز نے کیا ۔ 
 
1926عیسوی کوسیٹھ چیتو مل سوبھراج پہلے صوبائی کمشنر منتخب ہوئے 1930عیسوی میں اسکاؤٹ لیڈر ایج آر لالوانی اعزازی صوبائی سیکریٹری منتخب ہوئے جو کہ قیام پاکستان تک اس عہدے پر کام کرتے رہے ۔ 
 
شکار پور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر 1931عیسوی میں وہاں کی معروف سماجی شخصیت نے تعمیر کروایا اور 1944عیسوی میں جناب ٹی اے شیخ ( نائب صوبائی کمشنر ) کے توسط سے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی کونسل کی تحویل میں آگیا ۔
 
1939-40ء میں 20ایکٹر پر مشتمل خیر پور بائی پاس سے متصل اراضی اس وقت کے خیر پور ریاست کے والی ریاست میر علی نواز نازنے اسکاؤٹس گراؤنڈ کو اسکاؤٹس سرگرمیوں کیلئے وقف کردیا جہاں آج کل سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر قائم ہے ۔ 

On December 1, 1947, a meeting of scout leaders was held in Karachi, in which it was decided to establish the Pakistan Boy Scouts Association. The founder of Pakistan Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah was nominated as First Chief Scout of Pakistan Boy Scout Association, then Education Minister Fazlur Rehman was appointed as the first Chief Commissioner and Jalal Din Shuja as the first National Secretary of Pakistan Boy Scout Association.

On December 22, 1947, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah took the oath as the first Chief Scout of Pakistan at Governor House Karachi. In 1947, Sindh Boy Scouts Association separated from the India Boy Scout Association and became the provincial branch of Pakistan Boy Scouts Association.

After Karachi became the capital of Pakistan, the Karachi Boy Scouts Association was given the status of a provincial association like the Sindh Boy Scouts Association, which was reunited after the abolition of one unit.

On January 1, 1948, Mr. Muhammad Ikhlas Siddiqui was elected provincial secretary of the Sindh Boy Scouts Association.

In 1970, Mr. Hanif Motiwala was appointed as the Secretary of Sindh Boy Scouts Association.

In 1984, Dr. Khan Muhammad Shamshad, a renowned meteorologist of the country, was appointed Provincial Secretary of the Sindh Boy Scouts Association.

In 1990, Provincial Organizing Secretary Mr. Muhammad Siddiq Gill was appointed Provincial Secretary, who held this position until his death.

Following the death of Muhammad Siddiq Gill on December 22, 1992, Mr. Wali Muhammad Siyal was appointed Provincial Scouts Secretary, who held the post till March 21, 2004 after the end and extension of his term of service.

On March 21, 2004, Professor Muhammad Rais Alvi took charge as acting honorary Secretary.

On June 7, 2004, Rd. Colonel Shah Ali was appointed provincial secretary of the Sindh Boy Scouts Association on a three-year contract which was extended for another two years۔

On July 4, 2009, a meeting of the Provincial Council of Sindh Boy Scouts Association was held under the chairmanship of Chief Scout Sindh Mr. Ishrat ul Ebad Khan at Governor House Karachi in which Chief Scout Sindh appointed Prof. Muhammad Rais Alvi, Registrar of Karachi University as Honorary Provincial Secretary of Sindh Boy Scouts Association.

In June 2010, Syed Hassan Feroz got the portfolio of 12th Honorary Secretary when Prof. Muhammad Rais Alvi had to go abroad due to his personal engagements.

In August 2011, on the directions of Governor and Chief Scout Sindh, Mr. Ishrat ul Ebad Khan Sahib, the provincial secretary of Sindh Boy Scouts Association was elected and out of all the candidates, Syed Akhtar Meer was elected as the thirteenth Provincial Secretary of Sindh Boy Scouts Association.

Dr Ishratul Ebad Khan was the Governor and Chief Scout of Sindh from December 27, 2002 to November 10, 2016. He was also awarded the “Silver Camel”, the highest scouting award for scouting, by the President and Chief Scout Of Pakistan for his outstanding services to scouting.

The 31st Governor and Chief Scout of Sindh was Justice (Rd) Saeeduzzaman Siddiqui, who held the post from November 11, 2016 to January 11, 2017.

The 32nd  Governor and Chief Scout of Sindh was Muhammad Zubair, who held the post of Governor and Chief Scout from February 2, 2017 to August 3, 2018.

The 33rd Chief Scout and Governor Sindh was Imran Ismail, who held the post from August 27, 2018 to April 18, 2022.

The 34th Governor and Chief Scout of Sindh is Muhammad Kamran Khan Tessori, who has been the Governor and Chief Scout of Sindh since October 10, 2022. He took oath as chief scout on December 22, 2022 and is still the chief scout of Sindh.

In 2011, in the council meeting chaired by the Governor and Chief Scout of Sindh, the then Education Secretary Muhammad Siddique Memon was elected as the provincial commissioner for 2 years. He was elected for 4 consecutive year from 2011 to 2013, 2013 to 2015, 2015 to 2017 and 2017 to 2019, for 4 consecutive terms. Provincial Commissioner continued to be elected along with Syed Akhtar Meer as provincial secretary. In 2019, in the meeting chaired by Governor and Chief Scout Sindh Imran Ismail, Muhammad Siddique Memon was elected Chief Patron by majority and unanimously, while Chief Secretary Sindh Syed Mumtaz Ali Shah was elected as Provincial Scout Commissioner.

Syed Mumtaz Ali Shah has also been elected to the post of Provincial Commissioner for three consecutive terms since 2019, he is still the Provincial Commissioner of Sindh and Syed Akhtar Meer is serving as provincial secretary along with him.

یکم دسمبر 1947ء کو کراچی میں اسکاؤٹ لیڈرز کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ ہوا اور پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا،بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کو پہلا چیف اسکاؤٹ منتخب کیا گیا اور اس وقت کے وزیر تعلیم فضل الرحمن کو پہلاچیف کمشنر اور جلال دین شجاع کو پہلانیشنل سیکریٹری مقرر کیا گیا ۔ 
 
22دسمبر 1947ء کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے چیف اسکاؤٹ کے عہدے کا حلف گورنر ہاؤس کراچی میں اٹھایا ۔1947ء میں قیام پاکستان کے ساتھ ہی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ہندوستان سے علیحدہ ہو کر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی برانچ بن گئی اور جمشید نسروانجی صوبائی کمشنر اور پیر الہی بخش نائب صوبائی کمشنر مقرر ہوئے ۔ 
 
کراچی پاکستان کا دارالحکومت بننے کے بعد سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی طرح کراچی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو صوبائی ایسوسی ایشن کا درجہ دیا گیا جو ون یونٹ کے خاتمے پر دوبارہ یکجا ہوگئے ۔
 
یکم جنوری 1948ء کو جناب محمد اخلاص صدیقی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری منتخب ہوئے۔
 
1970ء میں جناب حنیف موتی والا سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مقرر ہوئے ۔ 
 
1984ء میں ملک کے مشہور و معروف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر خان محمد شمشاد خان صدیقی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری مقرر ہوئے 
٭ 1990ء میں صوبائی آرگنائزنگ سیکریٹری جناب محمد صدیق گل صاحب کو صوبائی سیکریٹری مقرر کیا گیا جو کہ اپنے انتقال تک اس عہدے پر فائزرہے ۔ 
 
22دسمبر 1992ء کو محمد صدیق گل کے انتقال کے باعث جناب ولی محمد سیال کو صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری مقرر کیا گیا جو کہ اپنی  ملازمت کی مدت کے اختتام اور اس میں توسیع کے بعد 21مارچ 2004ء تک اس عہدے پر فائز رہے ۔ 
 
21مارچ 2004ء کو پروفیسر محمد رئیس علوی صاحب نے قائم مقام اعزازی سیکریٹری کا چارج سنبھالا ۔ 
 
7جون 2004ء کو ریٹائرڈ کرنل شاہ علی 3سالہ کنٹریکٹ پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری مقرر ہوئے۔جس میں مزید 2سال کی توسیع کی گئی ۔ 
 
4 جولائی 2009ء کو گورنر ہاؤس کراچی میں چیف اسکاؤٹ سندھ جناب عشرت العباد خان کی صدارت میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف اسکاؤٹ سندھ نے صوبائی کونسل کے شرکاء کی ایماپر صوبائی کمشنر کی سفارش سے کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار اورنائب صوبائی کمشنر پروفیسر محمد رئیس علوی کو سندھ بوائے اسکاؤٹس کا اعزازی صوبائی سیکریٹری مقررکردیا۔ 
 
پروفیسر محمد رئیس علوی صاحب کو اپنی نجی مصروفیات کے باعث بیرون جانا پڑا تو جون2010ء میں سید حسن فیروز صاحب کو بارہویں اعزازی سیکریٹری کا قلمدان ملا۔ 
 
اگست 2011ء میں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ جناب عشرت العباد خاں صاحب کی ہدایت پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری کاانتخاب عمل میں آیا اور تمام امیدواروں میں سے سید اختر میر صاحب کو سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا تیرھواں سیکریٹری منتخب کیا گیا جو تاحال اپنے اس منصب کو خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔
 
گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خاں 27دسمبر 2002ء سے 10نومبر 2016ء تک سندھ کے گورنر و چیف اسکاؤٹ رہے یہ سندھ کے30ویں چیف اسکاؤٹ تھے ۔ انہیں اسکاؤٹنگ کیلئے نمایاں خدمات پرصدر و چیف اسکاؤٹ پاکستان کی جانب سے اسکاؤٹنگ کا اعلی ترین ایوارڈ ’’سلورکیمل‘‘ بھی عطا کیا گیا ۔
 
31ویں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی تھے جو 11نومبر 2016ء سے 11جنوری 2017ء تک اس عہدے پر فائر رہے 
 
32ویں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ محمد زبیر تھے جو 2 فروری 2017ء تا 3 اگست 2018ء تک گورنر و چیف اسکاؤٹ کے عہدے پر فائز رہے۔
 
33ویں چیف اسکاؤٹ و گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے جو 27اگست 2018ء سے 18 اپریل 2022ء تک اس عہدے پر فائر رہے ۔
 
سندھ کے 34ویں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ محمد کامران خان ٹیسوری ہیں جو 10اکتوبر 2022ء سے سندھ کے گورنر اور چیف اسکاؤٹ ہیں ۔ انہوں نے 22 دسمبر 2022ء کو چیف اسکاؤٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا یہ تاحال سندھ کے چیف اسکاؤٹ ہیں ۔
 
2011ء میں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ کی صدارت میں ہونے والے کونسل کے اجلاس میں اس وقت کے سیکریٹری تعلیم محمد صدیق میمن کو صوبائی کمشنر منتخب کیا گیا جو مسلسل چار مرتبہ 2،2سال کیلئے 2011ء تا 2013، 2013تا2015، 2015تا2017اور 2017تا2019ء تک ، مسلسل 8 سال صوبائی کمشنر منتخب ہوتے رہے ان کے ہمراہ سید اختر میر صوبائی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ۔
 
2019ء میں گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ عمران اسماعیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں محمد صدیق میمن کو کثرت رائے سے چیف پیٹرن منتخب کیا گیا جبکہ چیف سیکریٹری سندھ سیدممتاز علی شاہ کو صوبائی اسکاؤٹ کمشنر منتخب کیا گیا ۔
 
سید ممتاز علی شاہ بھی مسلسل تین مرتبہ صوبائی کمشنر کے عہدے پر منتخب ہوئے 2019ء سے تاحال یہ سندھ کے صوبائی کمشنر ہیں اور ان کے ہمراہ سید اختر میرصوبائی سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

Connect with Sindh Boy Scouts Association Now!